• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم میں مزاحمت پر شہری زخمی، چوری اور لوٹنےکی 5 وارداتیں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں شہری طلائی زیورات ،موبائل فونز، رکشے اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد سے بھی گاڑی و موٹر سائیکل اڑا لیے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو مقصودعالم نے بتایا کہ چور گھر سے 3موبائل،40ہزار روپے اور طلائی زیورات لے گیا۔تھانہ صدربیرونی کو رضیہ رچرڈ گومز نے بتایاکہ گھرکےگیٹ پر دو مسلح موٹر سائیکل سوار سونےکی چین اور دو انگوٹھیاں چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ آراے بازارکو محمد وقاص شہزاد نے بتایا کہ4 موٹر سائیکل سوارمجھ سے اسلحہ کی نوک پر20ہزارروپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ریس کورس کو کاشف جاوید نے بتایا کہ مصریال روڈپر2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ڈی ایس ایل آرکیمرہ چھین کر فرار ہوگئے، میں نے شور کیا تو انہوں نےفائرنگ کی جس سے میں شدیدزخمی ہوگیا۔ تھانہ صدربیرونی کو عطاء الرحمن نے بتایا کہ اسامہ محبوب نے پلاٹ اور مکان کی مد میں اس سے ایک کروڑ روپے لیے، جو ابھی تک ادا نہیں کیے ۔ مزید بھی 85لاکھ روپے بقایا ہیں۔دریں اثناءتھانہ بھارہ کہو کے علاقے مری روڈ پر وقار نامی شخص سے موبائل چھین لیاگیا۔تھانہ کوہسار کےعلاقے ایف سیون ٹو میں محمد صالح ظافرکی کار سے قیمتی موبائل ،لیپ ٹاپ ،چارجر اور عینک چوری ہوگئی۔ ویمن پولیس نےعصمت زہرہ کی رپورٹ پر مسماۃ( ب) کیخلاف موبائل چوری کرنے کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔
تازہ ترین