• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کے حقوق اورفلاح وبہبودکیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے،فردوس عاشق

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے اور اس پر عمل پیرا ہے،صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل قرار کی قیادت میں ملنےوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی مفاد کے تحفظ، قومی یکجہتی کے فروغ اور ملکی ترقی کے حصول کیلئے میڈیا کو اہم شراکت دار سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر پی ایف یو جے ورکرز گروپ کے صدر پرویز شوکت بھی موجود تھے۔نمائندہ وفد نے معاون خصوصی کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں ، میڈیا ریاست کا اہم ستون اور جمہوریت کا محافظ ہے اسے مزید طاقتور بنائیں گے۔ دریں اثناءمریکہ سے تعلق رکھنے والے تین سینئر صحافیوں نےبدھ کو نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا۔نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری انور رضا اور دیگر صحافیوں نےغیر ملکی مہمانوں کا استقبال کیا۔دورہ کرنے والے امریکی صحافیوں میں ٹائی میکورمک، انڈیپنڈنٹ جرنلسٹ لورن بوہن اور سی این این کے جل فیلیپووک شامل تھے۔
تازہ ترین