• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اینٹی کرپشن کومؤثربنانے کیلئے خودمختار ی اور براہ راست بھرتیاں ناگزیر

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) محکمہ انسداد رشوت ستانی کومؤثربنانے کیلئے اسےخود مختار بنایا جائے اورافسروں سمیت عملے کی براہ راست بھرتیاں کی جائیں ۔ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب میں براہ راست بھرتیاں نہ ہونے کی وجہ سےاس میں کام کرنے والے افسروں اورماتحت عملےکی اکثریت پولیس، محکمہ مال سمیت دیگر محکموں سے ڈیپوٹیشن پرآنے والے ملازمین پرمشتمل ہے جومحدودعرصہ کے لئے محکمہ انسدادرشوت ستانی میں آتے ہیں اور اسی وجہ سے اپنے اصل ادارے کے ملازمین کیخلاف اکثرو بیشتر کارروائی کرنے سے لیت ولعل سے کام لیتے ہیں۔ اینٹی کرپشن میں مختلف صوبائی محکموں کے سربراہ اپنے اداروں کے بدعنوان ملازمین کے خلاف ریفرنس تیار کرکے بھیجتے ہیں لیکن ان میں سے متعددانکوائریاں التواکاشکاررہتی ہیں۔علاوہ ازیں ان محکموں سے آئے ملازمین اپنے اصل محکموں کے سینئرافسروں کے خلاف کارروائی سے گھبراتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بدعنوان سرکاری ملازمین کے خلاف مؤثرکارروائی کویقینی بنانے اور فوری احتساب کیلئے محکمہ انسدادرشوت ستانی کے طریقہ کارکوسہل بنانے کی ضرورت ہے۔قانون میں ترمیم کرکےمحکمہ اینٹی کرپشن میں کسی مجسٹریٹ کوریڈکرنے کے اختیارات تفویض کردیئے جائیں تواس سے یہ کام مزید سہل ہوسکتاہے۔
تازہ ترین