• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسیٹس یونیورسٹی کانووکیشن، 1407 گریجویٹس میں اسناد تقسیم

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) کامسیٹس یونیورسٹی کے زیر اہتمام دوسرے روز مجموعی طور پر 1407 کامیاب گریجویٹس طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو میڈلز بھی دیئے گئے ۔ دوسرے روز بدھ کو کانووکیشن سنٹر میں دو کانووکیشن ہوئے ، صبح پہلے کانووکیشن کے مہمان خصوصی چانسلر کامسیٹس یونیورسٹی صدر مملکت عارف علوی تھے جبکہ شام کے کانووکیشن کے مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس اینڈ پرو چانسلر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر ہابیل شمس القمر نے یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ شام کے کانووکیشن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کو مبارک باد دی اور کہا کہ آج جتنی ڈگری دی جا رہی ہیں یہ طلبہ کی محنت کا ثمر ہے ۔کانووکیشن میں ریکٹر کامسیٹس پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر ، ممبران یونیورسٹی سینٹ ، ڈینز اور مختلف کیمپسز کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
تازہ ترین