• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کی آر ڈبلیو ایم سی معاملات کی تحقیقات کی ہدایت

راولپنڈی(اپنےرپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وچیئر مین آر ڈبلیو ایم سی محمد علی رندھاوا نےراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں گھپلوں ،من پسند بھرتیوں اور افسران کی عارضی تعیناتیوں سمیت سابق کمپنی سیکرٹری کی اہلیت اور تعیناتی پر تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شعبہ پرچیز میں آلات اور صفائی کیلئے سامان وغیرہ کی خریداری میں خوردبرداور جعلی و بوگس بھرتیوں کے ذریعے کمپنی کو مالی نقصان پہنچایا گیا ہے، ڈمپنگ سائیٹ کیلئے سستی جگہ مہنگے داموں خریدنے کے عمل سمیت دیگر مبینہ کرپشن وگھپلوں کی قومی احتساب بیورو (نیب)میں تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین