آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 17؍ذوالحجہ 1440ھ 19؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں دھماکے کرنے والے 9 میں سے 8 خود کش بمباروں کی شناخت ہوگئی، پولیس ایک خودکش حملہ آور کے گھر پہنچی تو اس کی بیوی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 360 تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خودکش بمباروں میں سری لنکا کے کروڑ پتی تاجر یوسف ابراہیم کے 2 بیٹے انشاف احمد اور الہام احمد ابراہیم بھی شامل تھے۔

پولیس نے تلاشی کے لیے انشاف کے گھر چھاپا مارا تو اس کی حاملہ بیوی فاطمہ نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، دھماکے میں فاطمہ کے 3 بچے اور 3 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تاجر یوسف ابراہیم کا تیسرا بیٹا مفرور ہے جسے پولیس تلاش کررہی ہے ، شبہ ہے کہ دہشت گرد تنظیم کی جانب سے بمباروں کی وڈیو میں موجود خاتون فاطمہ انشاف ہی تھی ۔

رپورٹ کے مطابق دھماکےکے لیے انشاف ابراہیم کی کولمبو میں واقع فیکٹری میں خودکش جیکٹس تیار کی گئیں ۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید