• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹوئٹر نے انتخابی عمل میں مداخلت اور ووٹرز کو گمراہ کرنے سے متعلق ٹوئٹس کو رپورٹ کرنے کا عمل آسان بنانے کا آغاز کردیا ہے، یہ آپشن سب سے پہلے یورپ اور بھارت میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

ٹوئٹر سیفٹی ٹیم کے مطابق بھارت اور یورپ میں ووٹنگ سے متعلق گمراہ کن ٹوئٹر میسیجز کو رپورٹ کرنے کے لیے ایک آپشن شامل کیا جارہا۔ اس آپشن کو اسی سال پوری دنیا میں متعارف کرادیا جائے گا۔

ٹوئٹر حکام کا کہنا ہے کہ ووٹ رجسٹریشن یا انتخابی عمل کو متاثر کرنا کمپنی کی بنیادی اقدار کے برعکس ہے۔ اس سلسلے میں ایک رپورٹنگ فیچر متعارف کرایا جارہا جس سے صارفین کو انتخابی عمل سے متعلق گمراہ کن میسیجز کے بارے میں ٹوئٹر انتظامیہ کو رپورٹ کرنے میں آسانی ہوگی۔

ٹوئٹر سیفٹی ٹیم کے مطابق یہ آپشن متعارف کرائے جانے کے بعد ٹوئٹر کی سروسز کو انتخابات میں گڑ بڑ یا مداخلت کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

تازہ ترین