• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں میں ملوث مزید 16 مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 75 ہوگئی


سری لنکا میں ایسٹر کے تہوار پر ہوئے دھماکوں میں اموات کی تعداد359 ہوگئی ، سری لنکا بھر میں مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لیے تعینات فوجی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

دھماکوں میں ملوث مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے رات گئے ملک بھر میں مزید 5 ہزار فوجی اہلکار اور 2 ہزار بحری و فضائی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

حکومت نے ملک میں تمام اقسام کی ڈرون پروازوں پر بھی پابندی لگا دی ہے، ملک بھر کی فضا سوگوار ہے جبکہ دکانیں، دفاتر بند اور سڑکیں سنسان ہیں۔

سری لنکن صدر موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مذہبی رہنماؤں سے آج ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین