آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 17؍ذوالحجہ 1440ھ 19؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور، گوجرانوالا، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان میں بارش کا امکان ہے ۔

اس کے علاوہ پشاور مالا کنڈ، ہزارہ، مردان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہےگا تاہم کوئٹہ میں گزشتہ شام گردآلود ہوائوں کے بعد سے موسم ڈسٹی ہے آسمان پر گرد موجود ہے،جس سے الرجی اور دمے کے مریضوں کو چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت13 ،قلات میں 10،ژوب میں 13 اور پنجگور میں درجہ حرارت18 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈکیا گیا۔

دوسری جانب صوبے کے گرم علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 4ملی میٹربارش رکارڈ کی گئی جبکہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔

متفرق سے مزید