آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍رمضان المبارک 1440ھ 23؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ اُن کے شوہر اداکار سیف علی خان اُن سے ہمیشہ کہتے ہیں کہ وہ تیمور کو بگاڑ رہی ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں اپنے بیٹے تیمور علی خان سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے شوہر اداکار سیف علی خان اُن سے ہمیشہ کہتے ہیں کہ وہ تیمور کو بگاڑ رہی ہیں جبکہ انہیں نہیں معلوم کہ تیمور کو نظم و ضبط کا عادی کیسے بنانا ہے۔

کرینہ کپور خان نے بتایا کہ سیف ہمیشہ اُنہیں سکھاتے رہتے ہیں کہ ایسا نہیں کروبلکہ ایسے کرو، اب تمہیں یہ کرنا ہے، وہ کرنا ہے اور وغیرہ۔

انٹرویو کے دوران کرینہ نےاپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی پرورش کیسے کرنی ہے سیف علی خا ن کو اس کا زیادہ تجربہ ہے اور وہ اپنی ذمہ داری بہترین طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں اور وہ تیمور کو اپنا زیادہ سے زیادہ وقت بھی دیتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب وہ تیمور کے ساتھ ہوتی ہیں تو اُن کی ساری توجہ کسی اور چیز کی طرف نہیں بلکہ صرف تیمور پر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انٹرویو میں انہوں نےتیمور سے اپنی بے پناہ محبت کا بھی اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیمور علی خان کا شمار اب بالی ووڈ کے مشہور ’چائلڈ اسٹارز‘ میں کیا جانے لگا ہے،وہ سب کی آنکھوں کا تارا بھی ہیں اور اکژ ہی کسی نا کسی وجہ سے وہ خبروں کی زینت بنے ہوتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں