• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سپرہیرو سے سجی فلم "ایونجرز ،اینڈ گیم "نےچین میں دھوم مچا دی،ریکارڈ تعداد میں ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔

بیجنگ اور شنگھائی میں سنیما گھر بھر گئےجبکہ بولیویا میں بھی فلم کے پریمیئرمیںمن چلوں نے سپر ہیروز کے مجسموں کے ساتھ سیلفیز بنوائیں۔

2012کی دی ایونجرز ،2015کی دی ایج آف الٹرون اور 2017کی ایونجرز؛ وار انفینیٹی کی اس اگلی کڑی کی ہدایتکاری انتھونی روسو اورجوئے روسو نے مشترکہ طور پر دی ہے جس میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز،کرس ہیمسورتھ،مارک رفالو،جیریمی رینر،سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن،الزبتھ اولسن،کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں جبکہ ڈیو بیٹسٹا، زوئے سیلڈانا،کرس پریٹ،بریڈلے کوپر،ٹام ہیڈلٹن سمیت کئی نامور اداکار بھی ان فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کی کہانی اس بار نئے ولن کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم اْسے روکنے میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ ایونجرز اینڈ گیم 26اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین