• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نئی نسل کو شاہراہِ ریشم کی تاریخ بتانے کی ضرورت ہے‘‘

سینیٹ کی فارن افیئرز کمیٹی کےچیئرمین سینیٹرمشاہدحسین سید کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو شاہراہِ ریشم کی تاریخ بتانے کی ضرورت ہے۔

مشاہد حسین سید چین میں منعقدہ دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون میں شرکت کے لیے بیجنگ میں موجود ہیں، کانفرنس میں 100 ممالک کے 5 ہزار نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے پہلے خطاب میں پاک چائنہ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو ترقی کے اس سفر سے روشناس کرانے کے لیے شاہراہِ ریشم کی تاریخی کہانیاں بتائی جائیں۔

انہوں نےاس مقصد کے لیے ایک ویب پورٹل بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس ضمن میں مختلف قسم کے اقدامات کرنے ہوں گے، میرے خیال میں ایک خصوصی ویب پورٹل بنانا چاہیے، جہاں شاہراہِ ریشم سےمتعلق کہانیاں اور مسافروں کے قصے موجود ہوں۔

مشاہد حسین سید نے یہ بھی کہا کہ اٹلی کے مارکوپولو، مراکش کے ابن بطوطہ ، چین کے عظیم بحری سیاح سمیت سب کو ایک ساتھ پیش کرنا چاہیے،ان پر اینیمیٹڈ سیریز بھی بننی چاہیے تاکہ نئی نسل اوربچوں کا تاریخی تعلق اور ماضی سے رشتہ جوڑا جاسکے۔

تازہ ترین