آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍رمضان المبارک 1440ھ 23؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی قیادت جیسن ہولڈر کریں گے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ، آندرے رسل، کرس گیل، ایشلے نرس، کیرلس براتھویٹ، ڈیرن براوو، ایون لوئس، شمرون ہیٹمیئر، فیبیئن ایلن اسکواڈ میں شامل ہیں۔


علاوہ ازیں شیلڈن کوٹرل، کیمر روچ، شینون گیبریل، نیکولس پورن، اوشین تھامس ٹیم میں جگہ بنانے والوں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے ہوگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں