• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں خواتین کا بلاول کو صاحبہ کہنے پر احتجاج

قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج پھر گرما گرمی جاری ہے، خواتین وزیر اعظم کے بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہنے کے بیان پراحتجاج کررہی ہیں۔

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان تقریر کے لیے کھڑے ہوئے تو پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کی خواتین ارکان کی جانب سے شور شرابا کیا گیا اور ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کا خواتین ارکان کےساتھ اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

دوسری جانب اپوزیشن کی خواتین ارکان نے وزیر اعظم عمران خان کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہنے کے بیان پر احتجاج بھی کیا۔

رہنما پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے ایوان میں آکر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر انہوں نے معافی نہیں مانگی تو میں کہوں گی کہ وہ میرے وزیرا عظم نہیں ہیں۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وانا میں جو کہا وہ وزیر اعظم کے عہدے کی تذلیل ہے، انہوں نے نئے پاکستان کی جدوجہد کو سلپ آف ٹنگ قراردے دیا۔

تازہ ترین