• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرو فیروز، پولیو ڈراپس پلانے سے انکار، ڈرائیور پر تشدد

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں پولیو ٹیم کے ڈرائیور پر تشدد کے بعد پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔

نوشہرو فیروز کے شاہی بازار میں ایک شخص نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ۔

مذکورہ شہری نے پولیو ٹیم کو اپنے گھر سے باہر نکال دیا، جبکہ اس نے اور اس کے ساتھیوں نے پولیو ٹیم کے ڈرائیور پر تشدد بھی کیا۔

ملزمان کی گرفتاری اور تحفظ کی فراہمی تک پولیو ٹیم نے مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں، اس کے بعد مقدمہ درج کر کے کارروائی کریں گے۔


تازہ ترین