• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، خاتون ورکر جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے شہر چمن کے علاقے سلطان زئی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے جس سے خاتون پولیو ورکر جاں بحق جبکہ دوسری پولیو ورکر زخمی ہوگئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سید سمیع آغا کے مطابق پولیو ورکر کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں پولیو مہم عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین