دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی حالت پر تشویش ہے، ان کی اہلیہ مشال ملک یاسین ملک سے ملنا چاہتی ہیں، امید ہے بھارت مشال ملک کو ویزہ دے گا۔
ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ ایران سے پاک ایران تعلقات میں مزید بہتری اور مضبوطی آئے گی۔
انہو ںنے مزید کہا کہ پاک ایران مشترکہ اعلامیے میں کشمیر کا ذکر بہت بڑی کامیابی ہے، ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل کے لیے پرُعزم ہیں۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کام ہو رہا ہے، اس حوالے سے جلد اچھی خبر ملے گی۔