• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عوامی اجتماع میں تضحیک آمیز گفتگو کرتےہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم اپنا بیان واپس لیں۔


مشیر اطلاعات سندھ اورپیپلز پارٹی کے رہنما نےمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوامی اجتماع میں تضحیک آمیز گفتگو کرتےہیں، وزیراعظم اپنا بیان واپس لیں۔ انہوں نے کہا افسوس ہے کہ تشویشناک معاشی صورتحال میں بھی وزیراعظم عوام کو اعتماد میں نہیں لے رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں وزیراعلیٰ  کے مشیررکھنےکےاختیارسے متعلق ترمیم تجویز کی گئی ہے، ترمیم منظور ہونے کےبعد وزیراعلیٰ سندھ کو مشیر رکھنے کے لیے گورنر کی اجازت درکار نہیں ہوگی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام کوٹ میں پانچ نئےکول پاور پروجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے لاڑکانہ میں شہید ہونےوالے باجوڑ کے بھائیوں کےخاندانوں کو 10 ،10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکارکےاہلخانہ کو 2کروڑ روپے،ایک نوکری اورپلاٹ دینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

مشیراطلاعات سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے تھرمیں گورانو ڈیم کے متاثرہ 757خاندانوں کی مدد کےلیےرقم کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

تازہ ترین