• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی 70 سالہ تقریبات میں پاک بحریہ کے سربراہ کی شرکت


چین کی 70 سالہ تقریبات میں پاک بحریہ کے سربراہ کی شرکت اور ہائی لیول سمپوزیم میں خصوصی خطاب کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر نے ہائی لیول سمپوزیم میں جاپان، ایران، جبوتی، مراکش اور پولینڈ کی بحریہ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خطاب کے دوران نیول چیف نے چین کی بحریہ کے 70سال اور قدیم چینی تہذیب کے 5000 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

سربراہ پاک بحریہ نے عالمی امن و استحکام کیلئے اور انٹرنیشنل سمپوزیم کے ذریعے باہمی بحری اشتراک میں چین کے کرداراور کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف نےCMF اور ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرولز کے تحت بحری امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

نیول چیف نے کہا کہ بحر ہند میں حالیہ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول خطے میں پاک بحریہ کی امن و استحکام برقرار رکھنے کی کاوشوں کا مظہر ہے ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چائنیز نیول چیف نے خصوصی طور پر پاک بحریہ کے سربراہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

نیول چیف نے چیئرمین CSIC ہوون مِنگ سے بھی غیر رسمی ملاقات کی۔

تازہ ترین