آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 14؍رمضان المبارک 1440ھ20مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہماری جدوجہد آزادی کے بعد ہونے والی عظیم جدوجہد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری یہ جدوجہد 3 مراحل سے گزری ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ پہلا مرحلہ وہ جب ہم نے لوگوں کوتبدیلی کے پیغام پرمتحرک کیا، ہم نے لوگوں کو کرپشن اور اسٹیٹس کو کے خلاف کھڑا کیا، قوم کو بتایا کہ ترقی انسانی سہولتوں کو بہتر بنانے سے ممکن ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سیاسی بیابان میں 15 سال بعد ہمارا پیغام عام آدمی تک پہنچا، پھر مزید 7 سال میں یہ تحریک ایسی سیاسی جماعت بنی جو الیکشن لڑسکتی تھی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ہم آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں جہاں ہمیں ریاست مدینہ کے اصولوں پر پاکستان کی تعمیرکرنی ہے، ایک ایسا معاشرہ جو انصاف، رواداری اور انسانیت کے احترام سے عبارت ہو۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں