• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاسم بن عبدالرحمنؒ سے مروی ہے کہ حضورپُرنور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میتھی سے شفاء حاصل کرو۔جب کہ امام ذہبیؒ سے منقول ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت اگر میتھی کے فوائد کو جان لے تو وہ اِسے سونے کے ہم وزن خریدنے سے بھی دریغ نہ کرے۔(الطب النبوی،ابوعبداللہ محمد بن احمدالذہبی)

میتھی کے استعمال سے آنکھوں کی پیلاہٹ دور ہوتی ہے۔منہ کا کڑوا ذائقہ درست ہو جاتا ہے۔یہ بھوک کی کمی کو دور کرتی ہے۔میتھی کھانے سے بد ہضمی سے نجات ملتی ہے۔اس کا استعمال قبض سے نجات دلاتا ہے۔یہ خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔میتھی کھانے سے جلد خاص طور پر چہرہ پُر رونق ہو جاتا ہے۔ اس کا استعمال بلغم اور گلے کی خراش میں فائدہ مند ہے۔میتھی کے شوربہ کا استعمال دمہ کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ذیابطیس میں میتھی انتہائی مؤثرہے۔

تازہ ترین