• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں کسی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہوں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اب افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہوگا۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مکمل طور پر افغانستان کے اندرونی مذاکرات کی حمایت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغان قیادت خود اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان زبردستی مذاکرات میں افغان مسئلے کا حل تلاش کرنے کے حق میں نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے امن عمل کی کامیابی کے لیے تمام سفارتی اور سیکورٹی کوششیں کی ہیں۔

تازہ ترین