• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سلمان کی وجہ سے نہیں صلاحیت پر کام ملتا ہے، ارباز

بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ سلمان خان جیسے سپر اسٹار کا بھائی ہونامجھے فلموں میں رول ملنے کی ضمانت نہیں، فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لئے میں نے سخت محنت کی ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق ارباز خان کا کہنا ہے کہ’’ میں نے اب تک 70فلمیں کی ہیں، ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں دو فلموں کے بعد کام نہیں ملا،میں دو دہائیوں سے زائد عرصے سے انڈسٹری میں ہوں، کوئی مجھے اس لئے کام نہیں دے رہا کہ میں سلمان خان کا بھائی ہوں‘‘

ارباز خان کا مزید کہنا ہے کہ’’ سلمان خان کی وجہ سے لوگ مجھے ایک یا دو فلمیں دے سکتے ہیں ، لیکن کوئی میرا کیریئر نہیں بناسکتا،مجھے اس کے لئے کام کرنا ہوگا، میں اپنی صلاحیت کے بل بوتے پر کام حاصل کررہا ہوںچاہئے وہ اچھی ہے یا بری، بالآخر میں اپنی محنت سے اس مقام پر ہوں‘‘

سینئر اسکرین رائٹر سلیم خان کے بیٹے ارباز خان نے عباس ۔مستان کی فلم ’دراڑ‘ سے فلمی کیئریئر کا آغاز کیا تھا، اس فلم جوہی چاولہ نے اُن کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ارباز خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پروفیشنل کامیابیوں سے مطمئن ہیں۔

بھارتی اداکار کا مزید کہنا ہے کہ مجھے اپنی پہلی فلم پر ایوارڈ ملا،لیکن اُس کے بعد میرا فلمی کیریئر نشیب و فراز کا شکار رہا، پھر بھی مجھے کام ملتا رہا،میں نے وہ سب کیا جس سے مجھے خوشی ملی،کبھی یہ نہیں سوچا کہ کونسا رول یا کونسی فلم میرے کیریئر کو تبدیل کردے گی۔

ارباز خان نے سیلبریٹی چیٹ شو ’’Pinch‘‘کے ذریعے بحیثیت میزبان ڈیجیٹل میڈیم میں ڈیبیو کیا ہے اور اب وہ ’’پوئزن‘‘ کے ساتھ ایکٹر کی حیثیت سے ویب کی دنیا داخل ہورہے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین