• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب اصلاحات، حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر آگئے

قومی اسمبلی میں نیب اصلاحات پر بحث ، حکومت اور اپوزیشن مذاکرات اور نیا بل لانے پر متفق ہوگئے۔

وزیرقانون فروغ نسیم کاکہناہےکہ نیب سمیت متعلقہ محکمے سوالوں کے بروقت جواب نہیں دیتے تو ان کو پارلیمنٹ میں بلائیں،حکومت نےگھسے پٹے نیب کےنظام میں تبدیلی کے لیے "عوام دوست اصلاحاتی قوانین" کےبلز لانے کافیصلہ کیاہے۔

فروغ نسیم نے ایوان میں اپوزیشن بنچزسےپوچھا، کیا اپوزیشن ان بلز کی حمایت کرے گی؟

جس پر پیپلزپارٹی کے نویدقمر اورن لیگ کےراناتنویرنےبل پر مشاورت اورحمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

نویدقمرنےکہاکہ انہوں نے رانا تنویر کے ساتھ مل کربہت سی تجاویز حکومت کو دیں،عوام دوست قانون سازی کی حمایت کرینگےتاہم پہلےحکومت ہمیں ان بلز کامسودہ دکھائے بات چیت کے لیے تیار ہیں،یہ نہ ہو ہمیں دکھایا کچھ جائے اور حکومت مقاصد کوئی اور حاصل کرے۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر راناتنویر نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں جوڈیشری سمیت تمام اداروں کو سہولتیں فراہم کیں،گھر دیئے، گاڑیاں دیں، مگر جوڈیشری کےنظام میں کہیں بہتری نظر نہیں آئی،موجودہ قوانین میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین