• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف دینی و سماجی شخصیت اور منہاج القرآن جاپان کے سابق صدرمحمد انعام الحق نے ایک بیان میں سری لنکا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی بھرپور مذمت ہے۔

انھوں نے جاپان اور دنیا بھر کے آئمہ کرام سے اپیل کی ہے کہ 26اپریل جمعتہ المبارک کو سری لنکا کی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایاجائے۔

عالمی دہشت گردی کے خاتمہ اور عالمی امن کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیاجائے۔جاپان میں مقیم پاکستانی اور اسلامک کمیونٹی سری لنکا کے اس کٹھن گھڑی اور ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں،اور سری لنکا کی حکومت اور عوام کے لیے دعا گو ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں دنیا بھر میں اسلام کی بڑھتی ہوئی قوت،دعوت اسلام اور مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی افرادی قوت کے خوف سے اسلام کو بدنام کرنے کے لیے دنیا بھر میں اسلام کے نام سے دہشت گردی کر رہی ہیں جبکہ اسلام امن،سلامتی اور محبت کا درس دیتا ہے۔

تازہ ترین