• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے حمزہ شہباز کو 30 اپریل کو طلب کرلیا

نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 30 اپریل کو دوپہر تین بجے طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے ۔

حمزہ شہبازکو 30 اپریل کو دوپہر3 بجے انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا مراسلہ بھیجا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کو طلبی پر تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی۔

نیب کی 3 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم حمزہ شہباز سے پوچھ گچھ کرے گی۔

تازہ ترین