• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا : شہر ی کا کارپر فائرنگ کرانے کا ڈرامہ پکڑا گیا

گوجرانوالا کے شہر ی کا جرمنی میں سیاسی پنا ہ کے لیے کیا گیا ڈرامہ پکڑا گیا۔

پولیس کو ملنے والی ویڈیو نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا ، شہری نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے اپنی کار پر فائرنگ کا ڈراما رچایا۔

گوجرانوالا کے علاقے نوکھرمنڈی میں 12 اپریل کی رات قمرنامی شہری کی کار پر فائرنگ ہوئی تھی۔

ایس ایچ او کوٹ لدھا محمد افضل کا کہنا ہے کہ قمر نے اپنی کار پر فائرنگ کا ڈراما رچایا اور ویڈیو بھی بنائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قمر نے اپنے بھائی کو جرمنی میں سیاسی پناہ دلانے کےلیے یہ سارا ڈراما رچایا ہے، جسے شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔

فائرنگ کرنے والے نقاب پوش ملزمان کی شناخت بھی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین