• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ چین ہمارا قریبی دوست اور آئرن برادر ہے ، پر اعتماد ہوں کہ دورہ چین سے تعلقات کو وسعت ملے گی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین شراکت داری نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کے ساتھ دورےکا آغاز کر رہا ہوں۔

عمران خان نے کہا چین اور پاکستان کے درمیان دوستی باہمی احترام پر مبنی ہے، پاکستان اور چین کی دوستی عوام کے دلوں میں ہے، چین کے تعاون اور دوٹوک حمایت پر شکر گزار ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، سی پیک ہماری حکومت کی ترجیح ہے اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پر کام کر رہے ہیں۔

تازہ ترین