• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلموں میں عمارتوں کے گرنے کے مناظر توعام سی بات ہے لیکن یہ کوئی فلمی منظر نہیں بلکہ ایک حقیقی واقعہ ہے۔


ترکی کے شہر استنبول میں بھی ڈرامائی منظر دیکھنے کو ملا جہاں 4 منزلہ عمارت سیکنڈوں میں گر کر ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

عمارت کے گرنے سے چند منٹ قبل اس میں مقیم تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ بلڈنگ کے عقب میں واقع دیوار کے گرنے کو قرار دیا جارہا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین