• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک نے صارفین کے لئے موبائل ایپ متعارف کرا دی

کے الیکٹرک نے صارفین کو خدمات کی فراہمی کیلئے ایک اورپلیٹ فارم کا اضافہ کرتے ہوئے کے ای لائیو ( Live KE)کے نام سے ایک ایپ متعارف کرادی ہے۔

یہ ایپ صارفین کو متعدد سروسز تک رسائی فراہم کرے گی جو iPhone استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ایپ اسٹور اور اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ اس ایپ کوکے الیکٹرک کی ویب سائٹ (https://live.ke.com.pk) سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں اسمارٹ فون تک رسائی میں اضافہ اور سب سے بڑے شہری مرکز کراچی میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی تعداد کے باعث یہ ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔

سائن اپ کرنے کے بعدیوزرز کومتعدد فیچرز مثلاً بلنگ کی معلومات مع بلنگ کا گزشتہ ڈیٹا، ڈپلیکیٹ بل ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت اور یونٹ کے استعمال کے انٹیگریٹیڈ گراف تک رسائی حاصل ہوگی۔

دیگر فیچرز میں لائیو پاور اسٹیٹس اپ ڈیٹ ، بجلی چوری کی رپورٹ کرنا اور شکایات درج کرنا۔صارفین اس ایپ کو اپنے قریبی کسٹمر کیئر سینٹرتلاش کرنے کیلئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق: ’’کے الیکٹرک ہمیشہ اپنے صارفین کو جدید ترین سلوشنز فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ اس ایپ کا اجراء کے الیکٹرک کااپنے کسٹمرز کوٹیکنالوجی اور جدت تک ہم آہنگ کرنے کے ویژن کے عین مطابق ہے۔

ادارہ پہلے ہی صارفین سے رابطہ قائم کیلئے مختلف پلیٹ فارمز فراہم کررہا ہے جس میں پورے نیٹ ورک پر محیط 30 کسٹمر کیئر سینٹرز کے علاوہ صارفین کو جدید ترین تجربہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا کال سینٹر بھی شامل ہیں۔

جدید ترین ڈیجیٹل سولوشنز کے ذریعے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچانے کی کوششوں کے اعتراف میں کے الیکٹرک کو متعدد ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جس میں، پاکستان Digiایوارڈز 2018 میں مسلسل دوسری مرتبہ ’ بیسٹ ڈیجیٹل میڈیاٹیم ‘ کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ کے الیکٹرک کسٹمر کیئر کے شعبے میں’ ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال‘ پر دبئی میں منعقدہونے والی Genesys G-Summit Middle East 2017میں ایوارڈ بھی جیت چکا ہے۔

یہ پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی کمپنی نے اس ریجنل پلیٹ فارم پر ایوارڈ جیتا تھا۔پاور یوٹیلیٹی کی جانب سے صارفین کو ان کی دہلیز پر موبائل وینز کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کے علاوہ مختلف سوشل میڈیا فورمزموجود ہیں جو شکایت کے حل کیلئے چوبیس گھنٹے فعال رہتے ہیں۔

کے الیکٹرک،ملک کی پہلی پاور یوٹیلیٹی کمپنی ہے جس نے ایک جامع کسٹمر ریلیشنز اور بلنگ مینجمنٹ سسٹم SAP IS-U نصب کیا ہے ۔ توقع ہے کہ کے ای لائیو ایپ صارفین کے تجربہ میں زبردست اضافہ کرے گی اورصارفین کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنائے گی۔

تازہ ترین