• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ پرانی نہیں، نئی پیپلز پارٹی ہے، پیرپگارا

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیرصاحب پگارا نے کہا ہے کہ یہ پرانی نہیں، نئی پیپلز پارٹی ہے، پرانی پیپلز پارٹی ہوتی تو زرداری صاحب کے خلاف سلطانی گواہ نہیں بنتی، نئی پیپلز پارٹی کو زرداری صاحب نے پروموٹ کیا، آج وہی عدالت میں سرکاری گواہ بن کر کھڑے ہو رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آٹھ، دس سال کا گند صاف کرنے کے لیے وقت چاہیے۔

لاڑکانہ میں جی ڈی اے کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیرصاحب پگارا نے کہا کہ جی ڈی اے کے پاس اربوں روپے نہیں ہیں، پیپلز پارٹی عوام کے لوٹے ہوئے پیسوں سے الیکشن لڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں ووٹ ملے تھے لیکن چھ بجے کے بعد مرضی کے ٹھپے لگائے گئے اور دو دن بعد رزلٹ کا اعلان کیا گیا۔ اگلے الیکشن میں جی ڈی اے کی تنظیم سازی کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

ورکرز کنونشن سے پیر صدردین شاہ راشدہ، صفدر عباسی، غوث علی شاہ اور دیگر رہ نماؤں نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین