• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لعل شہباز قلندر کے عرس کا آج آخری روز

حضرت لعل شہبازقلندر کے767 ویں سالانہ سہ روزہ عرس کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ مزار پر چادریں چڑھائی گئیں اور دھمال ڈالا گیا، آج یعنی جمعے کو عرس کا آخری دن ہے۔

صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوسرے روز بھی قلندر کی نگری سہون شریف میں عقیدت مندوں کی جانب سے مزار پر چادریں چڑھانے اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔ مزار کے احاطے میں زائرین کی بڑی تعداد نے دھمال ڈالا۔

عرس کے موقع پر سہون میں پولیس کی جانب سے انتظامات کا پول کھل گیا، پولیس کے سامنے دفعہ 144 کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگ اڑل واہ نہر میں نہاتے رہے۔ 

ماضی میں اس نہر میں کئی افراد ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین