• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی ہدایت، کرکٹرز کھیل کو نقصان پہنچانے والوں سے بچیں

کراچی (عبدالماجد بھٹی/اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان اور وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہائوس میں کرکٹ ٹیم سے ملاقات میں کپتان سرفراز احمد سے کہا تھا کہ آپ میں صلاحیت موجود ہے ، آپ پاکستان کو ورلڈ کپ جتواسکتے ہیں۔ یہ مشن امپوسیبل نہیں ہے۔ وزیر اعظم کی تھپکی نے سرفراز احمدکا خون بڑھا دیا ہے۔ البتہ ذرائع کے مطابق میڈیا میں اس کے برعکس خبر چلا کر سنسنی خیزی پھیلانے کی کوشش کی گئی کہ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی کرکٹ کرپشن میں ملوث پایا گیا تو سزا سے نہیں بچ سکے گا۔ دراصل وزیر اعظم نے یہ کہا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کے واقعات نے پاکستان کرکٹ پر کاری ضرب لگائی ہے۔ آپ سب ملک کے سفیر ہیں ان لوگوں سے بچیں جو کھیل کو کھلاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے غیر رسمی انداز میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کا دورانیہ تیس منٹ تھا لیکن وہ ایک گھنٹہ کھلاڑیوں کے ساتھ رہے ،شفقت سے پیش آئے ۔

تازہ ترین