• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ عالمی فٹبالرز کو بلانے کا کوئی فائدہ نہیں، خادم علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فٹ بال کے صدر سید خادم علی شاہ نے کہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو پاکستان بلاکر مالی فوائد حاصل کرنے والی کمپنیاں دنیا بھر میں ملک کا نام بدنام کررہی ہیں، اس سے کھیل کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ورلڈ ساکر اسٹارز میچز کی اچانک منسوخی سے فٹ بال کے چاہنے والے مایوس ہوئے ہیں۔ فٹ بال کے حلقوں نے ایسے ایونٹس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹائرڈ فٹبالرز کو پاکستان بلانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

تازہ ترین