• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاداب خان کا لندن میں طبی معائنہ، علاج شروع ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے جمعرات کو لندن میں ڈاکٹر پیٹرک کنیڈی سے معائنہ کرایا۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے شاداب کا علاج شروع کردیا ہے تاہم بورڈ اس بارے میں تفصیل بتانے سے گریز کررہا ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ شاداب خان اتوار تک وطن واپس آسکتے ہیں۔حتمی رپورٹس سے یہ فیصلہ ہوسکے گا کہ وہ ورلڈ کپ میں شرکت کر سکتے ہیں یا نہیں۔

تازہ ترین