• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے انگلینڈ پہنچنے کے بعد نیٹ پر بولنگ شروع کردی ہے۔ توقع ہے وہ 14مئی کو برسٹل میں تیسرے ون ڈے تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ کینٹ کائونٹی کے گراونڈ بیکنہم میں پاکستانی ٹیم نے مسلسل دوسرے دن بھی پریکٹس کی۔ کاونٹی سرکٹ میں واپسی کے لئے سابق انگلش لیفٹ آرم اسپنر مونٹی پنیسر دوسرے دن بھی نیٹ پر ایکشن میں دکھائی دیئے۔ مونٹی انگلینڈ میں اپنی اکیڈمی چلاتے ہیں پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور محمد حفیظ نے مونٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین