• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ کیلئے منتخب نہ ہونے والے کرکٹرز پر مشتمل ٹیم کا اعلان

کراچی (جنگ نیوز) ورلڈکپ کرکٹ کے پیش نظر معروف کرکٹ ویب سائٹ نے ان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کیا ہے جس توقعات کے باوجود اپنی ملکی ٹیموں میں جگہ نہیں بناسکے۔ 12 رکنی اسکواڈ میں پاکستان کے محمد عامر بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ نروشن ڈکویلا، رشابھ پنت، امباتی رائیدو، پیٹر ہینڈزکامب، دنیش چندی مل، کیرون پولارڈ، کرس مورس،جوفرا آرچر، سنیل نارائن، جوش ہیزل ووڈ،جبکہ آصف علی کو 12واں کھلاڑی رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل ورلڈکپ کی عظیم ترین ٹیم کا اعلان بھی کیا گیا تھا جس کی قیادت پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو دی گئی ہے جبکہ ٹیم میں وسیم اکرم بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین