• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل کے منفی اثرات نمودار،کئی انٹرنیشنل کرکٹرز ان فٹ

کیپ ٹائون (جنگ نیوز) ورلڈکپ کرکٹ سے قبل ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کے منفی اثرات کرکٹرز پر ظاہر ہونے لگے۔ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کا تازہ ترین شکار جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بنے ہیں۔ وہ کاندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوکر وطن لوٹ گئے ہیں۔ آئی پی ایل میں ڈیل اسٹین بنگلور کی نمائندگی کررہے تھے، ان کی ورلڈکپ میں شرکت پر اب سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ پروٹیز ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی کہتے ہیں کہ ہم پوری کوشش کرینگے کہ پیسر میگا ایونٹ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ آئی پی ایل کے سبب ہونے والی انجریز سے سب سے زیادہ متاثر انگلش کرکٹ ٹیم ہورہی ہے۔ اس کے اسٹار بیٹسمین جیسن رائے اور جو ڈینلی بھارت سے وطن لوٹنے کے بعد ملکی ون ڈے کپ کے ابتدائی میچز میں ہی فٹنس مسائل کے شکار ہوچکے ہیں۔ اب اس فہرست میں سیم بلنگز کا اضافہ بھی ہوا ہے۔ افغان اسپنر مجیب الرحمٰن اور آسٹریلین فاسٹ بولر ہینرکس موئسز بھی ایونٹ کے دوران فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے۔ ویسٹ انڈین کی الرازی جوزف بھی زخمی ہونے کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔
تازہ ترین