• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے حاجی ابراہیم بلوچ گوٹھ کاٹوری گڈاپ ٹائون میں واقع گھر میں ملزم مولا بخش بیوی اور ماں پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں ملزم کی بیوی 28سالہ انیسہ اور ملزم کی والدہ 48سالہ شیر بانو زوجہ غلام محمد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔ علاوہ ازیںپولیس نے عوامی کالونی کی حدود کورنگی نمبر6میں واقع آستانہ میں خاتون انیلہ کے قتل میں ملوث شوہرکو گرفتارکر کے آلہ قتل پستول بھی برآمدکرلیا۔
تازہ ترین