• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد مارچ کے اشارے سے عمران حواس باختہ ہوگئے،مولانا راشد سومرو

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) مولانا فضل الرحمن کے صرف اسلام آباد کی طرف مارچ کے اشارے سے عمران خان حواس باختہ ہوگئے ہیں،مولانا فضل الرحمن کے خلاف بازاری زبان استعمال کرکے عمران نیازی یہ ثابت کررہے ہیں کہ وہ پاکستان کے اعلی ترین منصب کے قطعی طور پر اہل نہیں،ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری جنرل اور مرکزی ناظم انتخاب مولانا راشد محمود سومرو نے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان کی رہائش گاہ پر ان سے انکے چچا اور سسر مولانا محمد حسین کے انتقال پر اظہارتعزیت اور دعائے مغفرت کے بعد جمعیت علماء اسلام کے کے مقامی عہدیداروں اور احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے اقتدار کی حوالگی کے وقت وقتی طور پر انتقامی ماحول میں بسا اوقات ایسے فیصلے بھی ہوجاتے ہیں،جنہیں بہرحال ملک اور قوم کو بھگتنا پڑتا ہے۔
تازہ ترین