• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی ماہی گیر جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی جیل میں قید ایک اورپاکستانی ماہی گیر زندگی کی بازی ہار گیا مرحوم کا جسد خاکی تین روز میں وطن پہنچنےگا،تفصیلات کے مطابق الحافظ نامی لانچ میں مچھلی کے شکار کے لیے ابراہیم حیدری فش ہاربر سے روانہ ہونے و الے ماہی گیر محمد سہیل ولد عبدالرشیدکو 2اکتوبر 2016کو بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا،وہ تقریبا ڈھائی سال سے بھارتی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہا تھا،ترجمان فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق جاں بحق ہونے والا ماہی گیر محمدی کالونی کراچی کا رہائشی تھا۔جس کی لاش تین سے چار روز میں واہگہ کے راستے پاکستان پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین