• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری سرور کے عشایئے میں جہانگیر ترین نے شرکت نہیں کی

گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، عشائیے کی تقریب میں جہانگیر ترین نے شرکت نہیں کی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے منعقد کئے گئے عشائیے میں صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے شرکت کی۔


عشائیے کی تقریب میں 185 حکومتی ارکان میں سے تقریباً 125 ارکان عشائیے میں شریک ہوئے۔

تقریب میں جہانگیر ترین کے علاوہ رکن ق لیگ مونس الٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی شریک نہیں ہوئے۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین مصروفیت کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے۔

تازہ ترین