• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط تاریخوں پر کچرہ دان باہررکھنے والوں پر50 ہزار پونڈ جرمانہ ہوگا

لندن(نیوز ڈیسک) چیلتن ہیم کے مکینوں سے کہاگیاہے کہ غلط دن کچرہ دان گھر سے باہر رکھنے پر و50 ہزار پونڈ تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔چیلتن ہیم بروکونسل نے اس حوالے سے روشن نوٹس آویزاں کردئے ہیں یہ نوٹس ایک ایسی سڑک پر آویزاں کیاگیاہے جہاں ہمیشہ کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں ،وارننگ میں کہاگیاہے کہ کچرے کے یہ تھیلے مکھیوں کی افزائش کے مترادف ہے، یہ نوٹس چیلتن ہیم ،گلاس،ریڈز، اور دیگر ہائی سٹریٹس پر آویزاں کئے گئے ہیں، چیلتن ہیم مین کچرہ منگل اورجمعہ کو اٹھایا جاتاہے۔پیر کی رات 9بجے سے منگل کی صبح7 بجے اور منگل کو رات 9بجے سے منگل کی صبح7 بجے کے دوران گھروں سے باہر رکھے گئے کچرہ دان مکھیوں کی افزئش گاہ تصور کئے جائیں گے اورو50 ہزار پونڈ تک جرمانہ کیاجاسکے گا،نوٹس میں یہ بھی لکھاگیاہے کہ اس علاقے کی سی سی ٹی وی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔راہگزر میں داخلے کے قریب ایک کیفے کے مالک ابراہیم ڈنک نے کونسل کی اس سخت کارروائی کاخیرمقدم کیاہے۔

تازہ ترین