• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمبرگ(اے پی پی) یورپین گندم کے نرخوں میں کمی آئی ہے جس کی وجہ امریکی منڈی میں گندم کے نرخ ایک فیصد تک گرنے اور یورو کی قدر میں کمی آنے کے اثرات ہیں۔پیرس میں اجناس کی یورپی برآمدی منڈی یورو نیکسٹ میں مئی کیلئے گندم کی سپلائی 0.75یورو(ایک فیصد ) کی کمی کے ساتھ 182.75 یورو فی ٹن طے پائی جبکہ نئی فصل کی گندم کی ستمبر میں سپلائی کے سودے 1.75 یورو( ایک فیصد ) کی کمی کے ساتھ 172.75 یورو فی ٹن طے پائے۔اجناس کی براامد کی یورپی یونین ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یورپ رواں مالی سال میں اب تک 16.5ملین تن سافٹ ویٹ برآمد کر چکا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 2فیصد کم رہی ہمبرگ میں سٹینڈڑ بریڈ کی تیاری کے لئے جرمن گندم کی سپلائی برائے اپریل پیرس گندم سے 11یورو فی ٹن زیادہ رہی۔

تازہ ترین