• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورالعارفین صدیقی آج جامع مسجد گھمکول میں نماز جمعہ کی امامت کرینگے

برمنگھم (نمائندہ جنگ) دربار عالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی آج مرکزی جامع مسجد گھمکول شریف برمنگھم میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے اس موقع پر28اپریل کو ہونے والے عالمی میلاد مصطفیٰ ﷺ میں بھرپور شرکت کیلئے اپیل بھی کریں گے، جبکہ بعداز نماز جمعہ مسجد انتظامیہ اور دیگر دینی و مذہبی حلقوں سے خصوصی ملاقات میں انہیں دعوتیں دیں گے۔ 28اپریل کو مرحوم پیر علائو الدین صدیقی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عظیم الشان میلاد جلوس و کانفرنس کا اہتمام آسٹن کے پارک میں کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی نماز جمعہ کے خطبے میں عقیدہ ختم نبوتﷺ پر روشنی ڈالیں گے، جبکہ نیوزی لینڈ مساجد دہشت گردی کی مذمت اور حکومت کے کردار کو بھی سراہا جائے گا۔ دریں اثناء مختلف دینی و مذہبی جماعتوں اور تنظیموں نے بھی اس عالمی میلاد مصطفیٰﷺ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق جلوس اور کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
تازہ ترین