• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے برطانیہ دوسرا گھر ثابت ہوگا، شیخ مسلم سربلند

لندن(نمائندہ جنگ) سماجی رہنما شیخ مسلم سربلند نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے برطانیہ ان کا دوسرا گھر ثابت ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کی ہر سطح پر بڑھ چڑھ کر حمایت کرینگے اور انکی حوصلہ افزائی کیلئے ہر میچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کی دعائیں اپنی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور وہ توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی کپ جیت کر وطن جائے گی انہوں نے برطانیہ میں موجود تمام اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے میچوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کی اپیل کی۔
تازہ ترین