• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کے جشن آزادی پر ریلی کا انعقاد، خواتین و بچوں کی شرکت

ترنتو اٹلی (پ ر) اٹلی کے شہر ترنتو میں آج پروقارجشن آزادی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین و بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کا آغاز ریلوے اسٹیشن سے PIAZZA DUOMA میں اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں آزادی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ہر سال اٹالین 25 اپریل کو آزادی کا دن مناتے ہیں اور جس کو وہ مزاحمت کا جشن بھی کہتے ہیں، تمام اٹالین سیاسی پارٹیوں جن میں اٹالین کمیونیسٹ، اٹالین سوشلسٹ پارٹی،کرسچن ڈیموکریٹس، لیبر ڈیموکریٹس پارٹی، اٹالین لبرل پارٹی نے مل کر ایک تحریک بنائی جس کو انہوں نے نیشنل لبریشن کمیٹی نام دیا(CLNAI) اس تحریک میں 35 ہزار سے زیادہ خواتین ممبران ہیں اس کمیٹی کو اطالوی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے اس کمیٹی (CLNAI) کے تعاون سے 19 اپریل کو سب سے پہلے بولونیا اور جنیوا آزاد ہوئے اور پھر 25اپریل کو تورینو اور میلان آزاد ہوا اور اس دن کو مزاحمت کے جشن کے نام سے مناتے ہیں۔اٹلی کے پہلے وزیراعظم Alicde De Gasperiنے 1949میں 25 اپریل کو نیشنل ڈے کو باقاعدہ منانے کا اعلان کردیا۔ آزادی کے دن تمام اٹالین اور خاص طور پر حکومتی افسران بالا عجائب گھروں، گفاوں میں جاکر ان335رومن شہری جن کوNazis نے 1944 میں بے دردی سے قتل کروا دیا تھا ان کی یاد مناتے ہیں۔اس دن پورے اٹلی میں سول سوسائٹی، سیاسی پارٹیوں کے کارکن بڑی بڑی ریلیاں نکالتے ہیں کیونکہ اس دن اٹالین سول وار کا اختتام اور دوسری جنگ عظیم میں Nazis سے آزادی کی یاد گار مناتے ہیں. تمام شرکاء مل کر اس دن ریلی میں ایک مخصوص گیت گاتے ہیں(BELLA-CIAO) ۔یہ مزاحمتی تحریک پر مبنی گیت گا کر وہ سول واراور دوسری جنگ عظیم کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔
تازہ ترین