• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مانچسٹر میں موسم کی آنکھ مچولی، تیز بارش اور ژالہ باری


مانچسٹر (علامہ عظیم جی) مانچسٹر میں موسم کی آنکھ مچولی جاری ہے اور گرم ترین ایام میں اچانک جمعرات کو زبردست ژالہ باری تیز بارش اور سردی کی لہر، ہزاروں افراد کو پارکوں اور سیاحت کے مقامات پرہلکے ملبوسات کی جگہ گرم کپڑے پہننے پر مجبور ہونا پڑا اور تفریح گاہیں اور گرائونڈ خالی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے آج (جمعہ) کو گرم موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے گرمی کی شدت 23ڈگری بتائی ہے۔

جمعرات کو نصف دن کے بعد اچانک بادل چھائے اور تین بجے دن کے بعد مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ بعدازاں اچانک کالی آندھی کے ساتھ زبردست ژالہ باری اور بارش نے سڑکوں پارکوں میں پانی بھردیا۔ محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ گریٹر مانچسٹر رات گئے تک ’’یلو سٹارم‘‘ کی زدمیں رہے گا تاہم دوسرے دن جمعہ کے روز دن گرم رہے گا۔

تازہ ترین