• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، محمود جاوید بھٹی

لندن(پ ر) صدر او پی ڈبلیو سی ساؤتھ آف انگلینڈ اسلم ڈوگر، صدر آکسفورڈ عمران رانا، ڈاکٹر امین ملک، توصیف باجوہ اور صدر پی ٹی آئی نوید ڈوگر پر مشتمل پانچ رُکنی وفد نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن محمود جاوید بھٹی سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد کے رہنماؤں نے اوورسیز کمیونٹی کو پاکستان میں درپیش لینڈ مافیا، پولیس، شعبہ ریوینیو، ٹیکس جیسے مسائل پر بات چیت کی۔ وفد کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے اور ارباب اختیار کو سنجیدگی سے اوورسیز کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ تارکین وطن کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں بے پناہ اضافہ ہو سکے۔ کمشنر فیصل آباد ڈویژن محمود جاوید بھٹی نے OPWC وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے اوورسیز کمیشن، اوورسیز فاؤنڈیشن، سہولت سینٹر، وفاقی محتسب اوورسیز سیل، وزیر اعظم شکایات سیل سمیت دیگر ادارے تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ او پی ڈبلیو سی وفد نے محمود جاوید بھٹی کو سابقہ ادوار میں بطور ڈپٹی کمشنر چکوال، ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب اور اب کمشنر فیصل آباد تارکین وطن کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر انکی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا او پی ڈبلیو سی برطانیہ کی جانب سے تعریفی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
تازہ ترین