• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کا ایرانی جوہری معاہدے پرقائم رہنے کےموقف کا اعادہ

برلن (اے پی پی) جرمنی نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہتے ہوئے ایرانی تیل کے خلاف حالیہ امریکی فیصلے کا بھی جائزہ لے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکومت کی قائم مقام ترجمان نے برلن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایرانی تیل خریداروں کے خلاف حالیہ امریکی فیصلے کے اثرات کا جائزہ لے رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی یورپی یونین کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اس صورتحال پر غور کرے گا۔خاتون جرمن عہدیدار کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کے تحت ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ عامی قوانین کے مطابق تجارت کرے اور اس مقصد کے لئے جرمنی اور یورپی یونین اس معاہدے پر قائم ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جوہری معاہدہ، ایران کو جوہری ہتھیاروں تک رسائی سے دور رکھنے کے لئے موثر ہے۔
تازہ ترین